آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ بھارتی خطرات کے پیش نظر گزشتہ رات احتیاطی طور پر بلیک آؤٹ کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کے باعث وادی نیلم میں جاگراں اور سرگن پاور ہاؤسز کے ساتھ ساتھ نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بھی بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔
محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ سرحدی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔