پیر, فروری 10, 2025

ٹرمپ نے کولمبیا پر ایگزیکٹو آرڈر کی نافرمانی پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر نئے اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں کولمبیا کی جانب سے امیگریشن سے متعلق امریکی ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے کے نتیجے میں لگائی گئیں۔ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کولمبیا کے خلاف ٹیرف اور ویزا پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کولمبیا کو امریکہ میں درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا، اور یہ ٹیرف ایک ہفتے کے اندر 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ کی انتظامیہ کولمبیا کے اعلیٰ سرکاری اہلکاروں، صدر کے اہل خانہ، اور معاونین پر بھی سفری اور ویزا پابندیاں عائد کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا کے صدر گیوسٹو پیٹرو کا فیصلہ امریکہ کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔ پیٹرو نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے ملک بدر کیے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکیں گے جب تک کہ ان تارکین وطن کو عزت کے ساتھ واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن مجرم نہیں ہیں اور ان کے ساتھ انسانیت کے تحت سلوک کیا جانا چاہیے۔

یہ اقدامات کولمبیا اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری روابط پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب