غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں سے عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران اب تک 120 لاشیں اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے اسپتالوں میں 72 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے اور کھلے میدانوں سے نکالی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 120 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 56 فلسطینی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
غزہ سول ڈیفنس نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 47,107 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 111,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔