بدھ, فروری 12, 2025

ٹرمپ کا نیا عہد: سیاسی مخالفین سے انتقام نہیں لیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے فوراً بعد اپنے افتتاحی خطاب میں قومی ترقی، اتحاد، اور خود انحصاری کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا، “میری ترجیح امریکا کی ترقی اور خوشحالی ہوگی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک مضبوط اور عظیم قوم کی تعمیر کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت میں امریکا ایک کامیاب اور خود مختار ملک کے طور پر ابھرے گا۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے حکومتی سنسرشپ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے رنگ و نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک ختم کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سرزمین کے نیچے موجود تیل و گیس کے وسیع ذخائر کو بروئے کار لائیں گے، اور امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل و گیس پیدا کرنے والا ملک بن جائے گا۔

ٹرمپ نے گرین نیو ڈیل کو ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ امریکا میں صنعتی ترقی کو تیز کیا جائے گا۔ “ہم ایسی رفتار سے کاریں بنائیں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔”

صدر ٹرمپ کے خطاب نے ایک نئی پالیسی کے اشارے دیے جس میں امریکا کو اقتصادی، توانائی اور صنعتی میدان میں عالمی قیادت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ان کا عزم ملک کے اندرونی اتحاد اور بین الاقوامی خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب