جمعرات, فروری 13, 2025

وزیرِ اعظم کی جانب سے چھوٹے کاروبار کی بہتری کے لیے تفصیلی سروے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے لیے تفصیلی سروے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ اس سروے کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کو عالمی سطح کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری کاروباری سہولتیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت خواتین انٹرپرینیورز کے لیے ایک خصوصی پیکیج تیار کرے تاکہ انہیں کاروباری میدان میں مزید مواقع مل سکیں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے خاص مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اسی لیے حکومت نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورز کو مالی و ادارہ جاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں اور خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، بلکہ یہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

شہباز شریف نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مضبوط بنایا جائے تاکہ وہ معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب