منگل, فروری 11, 2025

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بلاول کو دعوت نامہ موصول

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔

اس دعوت نامے میں بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب