منگل, فروری 11, 2025

کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مؤخر

کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مؤخر

ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس نے ٹیرف میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے، جس کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس موجود گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے بجائے گیس کنکشنز کو منقطع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم آئی ایم ایف نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے گیس ٹیرف کی دوبارہ قیمتوں کا جائزہ اس ماہ کے آخر تک مکمل کیا جائے گا، اور کیپٹو پاور پلانٹس موجودہ گیس قیمتوں کو برقرار رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس فراہمی کے کنکشنز منقطع کرنے پر کچھ لچک دکھائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر گیس کنکشنز منقطع کیے گئے تو قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اور گیس ٹیرف میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب