بدھ, فروری 12, 2025

ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع پر الزامات، نااہل اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا قرار

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ کو سینیٹ میں توثیق کے لیے پیش ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے سخت الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، سینیٹ کی توثیق سماعت کے دوران پیٹ ہیگسیتھ کو نااہل اور ناموزوں قرار دے دیا گیا۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں ہیگسیتھ پر کئی الزامات لگائے گئے، جن میں مسلمانوں کے قتل کا بیان، خواتین پر جنسی حملے کا الزام اور رقم دے کر عدالت سے سمجھوتہ کرنے کے الزامات شامل تھے۔ اس کے علاوہ، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر بھی ان سے سخت سوالات کیے گئے۔

سینیٹ میں پیٹ ہیگسیتھ کو شراب نوشی کی لت میں مبتلا قرار دیا گیا، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی۔

دوسری جانب، ری پبلکن سینیٹرز نے پیٹ ہیگسیتھ کی تعریف کی، اور نامزد وزیردفاع کی توثیق کے لیے ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب