بدھ, فروری 12, 2025

لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ، 5 جانوں کا نقصان

لاس اینجلس کے نزدیک جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، یہ آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگنا شروع ہوئی تھی، اور اس نے تیزی سے متعدد مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حالات کے سنگین ہونے کے باعث فائر فائٹرز کی مدد کے لیے نیشنل گارڈز کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ آگ کے باعث ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو گئے، اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے زائد لگایا جا رہا ہے۔ تیز اور خشک ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس نے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھروں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

آگ کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں التادینا کی مسجد التقویٰ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی مکینوں کو اپنے گھروں سے نکالنے کے لئے حکام نے ایمرجنسی کے تحت علاقے کو خالی کرانے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس دوران، خالی مکانات میں لٹیروں کی جانب سے لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، اور پولیس نے اس آگ کو غیر معمولی اور ناقابل بیان قرار دیا ہے۔ اس وقت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن پانی کی کمی اور دیگر وسائل کی قلت کی وجہ سے آگ کو بجھانا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب