بدھ, فروری 12, 2025

ہندوستانی خواتین کا سونا: دنیا کی سب سے بڑی دولت

آکسفورڈ گولڈ گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونا ہندوستانی خواتین کے پاس موجود ہے، اور یہ ذخیرہ پانچ مختلف ممالک کے مجموعی سونے سے بھی زیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ ’نیوز18‘ کے مطابق، جنوبی ہندوستان سونے کی ملکیت کے لحاظ سے ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے، جہاں کی خواتین کے پاس ہندوستان کے کل سونے کا تقریباً 40 فیصد حصہ موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ہندوستانی خواتین کے پاس دنیا کے کل سونے کا 11 فیصد حصہ ہے، جو کہ تقریباً 24,000 میٹرک ٹن بنتا ہے۔ اس کے مقابلے میں، امریکا کے پاس 8,133 ٹن، جرمنی کے پاس 3,362 ٹن، اٹلی کے پاس 2,451 ٹن، فرانس کے پاس 2,436 ٹن اور روس کے پاس 2,298 ٹن سونا موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر ان تمام ممالک کے سونے کو ملا کر دیکھا جائے، تو بھی ہندوستانی خواتین کے پاس موجود سونا ان ممالک کے مشترکہ ذخیرے سے کئی گنا زیادہ ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں ہندوستان کے 28 فیصد سونے کا ذخیرہ موجود ہے۔ ہندوستانی خواتین کے پاس سونے کا یہ ذخیرہ ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا 40 فیصد بنتا ہے، جو کہ اس کی اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، بھارتی حکومت نے انکم ٹیکس کے تحت شادی شدہ خواتین کو 500 گرام تک سونا ذخیرہ کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ دی ہوئی ہے، جو کہ سونے کے ذخیرے میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب