پیر, فروری 10, 2025

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی

میلبرن: آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کو 340 رنز کا ہدف دیا گیا، تاہم ان کی ٹیم محض 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے نو کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی نہ جا سکے، اور ان کی کارکردگی توقعات سے کہیں کم رہی۔

بھارت کے لئے یشسوی جیسوال نے 84 رنز بنائے جبکہ رشبھ پنت 30 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ آسٹریلیش بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نیتھن لوئن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

آسٹریلوی بولرز نے بھارت کی آخری سات وکٹیں صرف 34 رنز کے اضافے پر حاصل کیں، جس سے بھارت کا سکور 121 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ بھارت کے شکست کا سبب ان کی کمزور بیٹنگ لائن تھی، جس کا آسٹریلوی بولرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اس میچ میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں شائقین کا ہجوم بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا۔ پانچ دنوں میں 3 لاکھ 50 ہزار 700 سے زیادہ شائقین نے اس ٹیسٹ میچ کو دیکھا، جو 1937 میں اس میدان پر سر ڈونلڈ بریڈمین کی قیادت میں کھیلے گئے میچ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ پانچویں دن پہلے سیشن کو 51 ہزار 371 شائقین نے میدان میں آ کر دیکھا۔

اس شاندار میچ میں شائقین کی غیر معمولی تعداد نے اس میچ کو یادگار بنا دیا۔ روزانہ کی بنیاد پر شائقین کی تعداد 87 ہزار، 85 ہزار، 83 ہزار، 43 ہزار اور 51 ہزار تک پہنچی۔ ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بھارت اور پاکستان کے میچ میں بنائے گئے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب