پیر, فروری 10, 2025

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول اور گروپوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری 2025 کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، اور فائنل 9 مارچ کو لاہور یا دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی۔ دبئی میں صرف بھارت کے میچز ہوں گے، اور اگر بھارت سیمی فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل بھی دبئی میں ہوگا۔

یہ ایونٹ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہوگا اور 15 میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں میچز ہوں گے، جہاں ہر وینیو پر تین گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپوں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، اور دبئی میں 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ہوگا۔ سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو دبئی اور لاہور میں ہوں گے، اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب