پیر, فروری 10, 2025

گوگل میپ کے غلط راستے نے بھارت میں 3 قیمتی جانیں لے لیں

بھارت میں گوگل میپ کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنے والے مسافروں کو ایک المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، جہاں بریلی سے داتا گنج جانے والی گاڑی جی پی ایس کے ذریعے راستہ تلاش کرتے ہوئے ایک زیر تعمیر پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے میں دو بھائی اور ایک نوجوان ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع فرید پور میں اس وقت پیش آیا جب کار تقریباً 50 فٹ کی بلندی سے نیچے دریا میں جا گری۔ جی پی ایس نے راستہ کلیئر دکھایا تھا، تاہم حقیقت میں وہاں پل موجود نہیں تھا، جس کے باعث یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد گوگل کی جانب سے جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گوگل کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی بھارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔ پولیس نے نہ صرف نیویگیشن ایپ کے متعلقہ افراد بلکہ سرکاری پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے حکام سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

دنیا بھر میں گوگل میپ کو محفوظ اور قابل اعتماد راستوں کی رہنمائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن یہ واقعہ صارفین کو احتیاط برتنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ بھارت میں یہ المناک حادثہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی پر انحصار کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق کی تصدیق بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب