جمعرات, فروری 13, 2025

بالی ووڈ کا معروف ترین خاندان جو فروٹ بیچ کر گزربسر کرتا تھا

بالی ووڈ کے سب سے امیر خاندان کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ کبھی پھل فروشی میں مصروف تھے، مگر آج ان کی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ یہ خاندان کپور، خان، چوپڑا، یا جوہر خاندان نہیں، بلکہ یہ بھوشن کمار اور ان کے اہل خانہ کا خاندان ہے۔

47 سالہ بھوشن کمار بھارت کے معروف فلم اور میوزک پروڈیوسر ہیں اور سپر کیسٹ انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کمپنی ٹی سیریز نے بالی ووڈ اور بھارتی موسیقی میں بےپناہ ترقی کی ہے، اور بھوشن کمار خود اپنی پروڈکشنز اور میوزک ویڈیوز کی بدولت عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین “ہورن انڈیا رچ لسٹ 2024” کے مطابق، بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھوشن کمار کا خاندان سب سے زیادہ دولت مند بھارتی فلمی گھرانوں میں شامل ہے۔ اس فہرست میں بھارت کے دیگر بڑے صنعت کاروں جیسے مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے ساتھ کئی نامور شخصیات شامل ہیں، مگر فلم انڈسٹری سے بھوشن کمار کا خاندان سب سے نمایاں ہے۔ اس سے قبل، دولت کے لحاظ سے چوپڑا اور کپور خاندان کی بالی ووڈ میں برتری رہی، مگر بھوشن کمار کے خاندان نے اب یہ مقام حاصل کر لیا ہے۔

بھوشن کمار کے والد، گلشن کمار، بھارت کے فلمی اور موسیقی کے شعبے میں ایک مشہور شخصیت تھے۔ انہوں نے ٹی سیریز کی بنیاد رکھی، مگر 1997 میں انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس سانحے کے بعد بھوشن کمار نے کمپنی کی قیادت سنبھالی اور اسے مزید کامیابیاں دلوائیں، جس کے باعث ان کا خاندان آج بالی ووڈ کے امیر ترین خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب