پیر, فروری 10, 2025

پاکستانی خواتین صحافی زچگی کی چھٹیوں کے قانونی حقوق سے بے خبر: آئی ایف جے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25 فیصد خواتین صحافی زچگی کی چھٹیوں کے اپنے قانونی حقوق سے بے خبر ہیں۔

آئی ایف جے کے مطابق، 50 فیصد خواتین صحافی اپنے میڈیا اداروں میں تنخواہوں کے ڈھانچے کے بارے میں بھی واضح نہیں ہیں، جس کی وجہ سے مردوں اور عورتوں کے درمیان تنخواہوں کا فرق برقرار ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس پاکستانی میڈیا میں خواتین کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے “ڈیسنٹ ورک” 2024 کا عالمی دن منا رہی ہے۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس نے “پاکستان میں کام کی مضبوط جگہیں بنانے” کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے، جو خاص طور پر میڈیا میں خواتین پر مرکوز ہے۔

اس مہم میں حکومتوں اور میڈیا تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافیوں کے لیے محفوظ، منصفانہ اور باعزت کام کرنے کا ماحول فراہم کریں۔

آئی ایف جے دنیا کی سب سے بڑی صحافیوں کی تنظیم ہے، جو 140 سے زائد ممالک میں 6 لاکھ سے زیادہ اراکین کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ تنظیم پریس کی آزادی کو فروغ دینے، صحافیوں کے حقوق کا دفاع کرنے اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے کے حالات و ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب