فوری پیغام رسانی کے لیے معروف میٹا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جو میموری بھر جانے کی پریشانی سے نجات دلائے گا۔
اب صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے معلوم کر سکیں گے کہ کون سی چیٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔
بہت سے صارفین واٹس ایپ کے کئی اہم اور مفید ٹپس سے ناواقف ہوتے ہیں۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے اس فیچر کے ذریعے، صارفین آسانی سے جان سکتے ہیں کہ ان کی کون سی چیٹ سب سے زیادہ جگہ گھیر رہی ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، سب سے پہلے واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں، پھر “Settings” میں جائیں۔
“Settings” میں “Storage and Data” کے آپشن پر کلک کریں اور پھر “Manage Storage” پر کلک کریں۔ یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کون سی چیٹ آپ کے فون کی سب سے زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔