پیر, فروری 10, 2025

بل گیٹس کی 18 سال کی تنخواہ اور اسٹیو جابز کا وائرل CV: کامیابی کے سفر کی شروعات

ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو عظیم شخصیات، ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، کی 18 سال کی عمر میں بنائی گئی سی ویز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اسٹیو جابز کی 1973ء میں تیار کردہ سی وی میں الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی میں اس کی مہارتوں کا ذکر ہے، جبکہ بل گیٹس کی 1971ء میں تیار کردہ سی وی میں پروگرامنگ لینگویجز میں اس کے تجربے کا بیان ہے۔

سی وی کے مطابق، 18 سال کی عمر میں بل گیٹس کی تنخواہ 35,000 ڈالرز تھی، جو اُس وقت ایک نوجوان طالب علم کے لیے بہت زیادہ تھی۔ بل گیٹس نے اپنی سی وی میں پال جی ایلن کے ساتھ اپنی شراکت داری کا بھی ذکر کیا، جن کے ساتھ مل کر اس نے مائیکروسافٹ قائم کی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان سی ویز پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

اسٹیو جابز نے ایپل اور پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوز کی مشترکہ بنیاد رکھی اور ایپل II متعارف کروا کر کامیاب پرسنل کمپیوٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا۔ ایپل سے زبردستی نکالے جانے کے بعد، جابز نے 1997ء میں واپسی کی اور آئی فون، آئی پوڈ، آئی میک اور آئی پیڈ جیسی مصنوعات متعارف کروائیں۔

دوسری طرف، بل گیٹس نے 1975ء میں پال جی ایلن کے ساتھ مل کر مائیکرو سافٹ قائم کی اور اس نے MS-DOS اور ونڈوز جیسے کامیاب آپریٹنگ سسٹمز تیار کیے۔

بل گیٹس نے 2000ء میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن قائم کی، جو عالمی سطح پر غربت، صحت اور تعلیم کے مسائل پر کام کر رہی ہے۔ آج کل، وہ مائیکرو سافٹ میں بطور ٹیکنالوجی مشیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب