پیر, فروری 10, 2025

ایپل نے نئے آئی فونز 9 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ “گلو ٹائم” (Glowtime) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، مگر ایونٹ کی مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ہر سال ستمبر میں ایپل ایسے ایونٹس میں نئے آئی فونز متعارف کراتی ہے، اور اس بار بھی ایونٹ میں آئی فون 16 سیریز، ایپل واچز، اور ایئر پوڈز کو پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ، ایپل کی جانب سے انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور آئی او ایس 18 آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔ ایونٹ کے لوگو سے ایپل انٹیلی جنس کی طرف اشارہ ملتا ہے۔

ایونٹ میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو، اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے جائیں گے۔ آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ، اور آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ چاروں ماڈلز میں ایپل انٹیلی جنس پر مبنی فیچرز شامل ہوں گے۔

ایک لیک میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے کے کنارے یا بیزل سب سے کم ہوں گے، جو کہ 0.06 انچ سے بھی کم ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب