اسلام آباد کے علاقے ہمک میں فیکٹری کی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک مزدور ابھی ملبے کے نیچے دب گیا ہے، جسے نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے 5 مزدوروں میں سے 4 کا تعلق تونسہ شریف سے ہے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت لکی، سجاد، کبیر، اور اعجاز کے نام سے کی ہے۔