وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں عہدوں کی لڑائی جاری ہے اور انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولے میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ یہ انتشاری ٹولہ خود ہی لڑ کر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں 10 سال سے بدعنوانی کی ہے اور بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے درمیان بھی جھگڑے جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے۔