پیر, فروری 10, 2025

کچھ سرکاری افسران کی تنخواہیں بڑھنے کے بعد ٹیکس کٹوتی سے کم ہو گئیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں بعض سرکاری افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود ٹیکس کٹوتی کے بعد تنخواہ میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کے باوجود، انکم ٹیکس کٹوتی کے بعد کچھ افسران کی تنخواہیں کم ہو گئی ہیں۔ گریڈ 20 کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کی تنخواہ میں ماہانہ 43,240 روپے کا اضافہ ہوا، مگر نئی شرح سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کی وجہ سے ان کی تنخواہ 272 روپے کم ہو گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے سے پہلے ان کی گراس تنخواہ 5,26,279 روپے تھی، جو بڑھ کر 5,69,519 روپے ہوگئی۔ پہلے ان کی تنخواہ پر ماہانہ 77 ہزار روپے انکم ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی، لیکن اب نئی شرح کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار 512 روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ان کی تنخواہ میں ماہانہ 43 ہزار 240 روپے کا اضافہ ہوا، لیکن اضافے سے زیادہ ٹیکس کٹوتی ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہ گزشتہ تنخواہ کے مقابلے میں 272 روپے کم ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب