پیر, فروری 10, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے مختلف حصوں جیسے کارساز، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اردگرد بونداباندی ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بونداباندی اور بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق، بارش برسانے والے بادل شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور بلدیہ، سائٹ ایریا، اورنگی ٹاؤن میں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، لانڈھی، صدر اور ان کے اطراف میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب