پیر, فروری 10, 2025

حکومت کاشتکاروں اور برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے – شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں اور برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اور ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، اور کسانوں کو قرض فراہم کرکے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک میں زرعی مصنوعات کی برآمد کے وسیع مواقع ہیں۔ بلوچستان میں 80 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اور ہر سال ایک ہزار گریجوایٹس کو زرعی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب