پیر, فروری 10, 2025

یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی 5روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے بغیر چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فروخت جو کئی ہفتوں سے بند تھی، وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

چینی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، اور عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب