پیر, فروری 10, 2025

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی نے تحریری مواد سے ویڈیوز بنانے والا ایک اے آئی ٹول متعارف کرایا ہے۔

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکسٹ سے ویڈیو بنانے والا نیا ٹول متعارف کرایا ہے۔

یہ نیا ٹول اوپن اے آئی کے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ماڈل Sora کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اوپن اے آئی کا یہ ماڈل ابھی تک عام افراد کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

مگر ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کا تیار کردہ اے آئی ٹول Jimeng AI چین میں ایپل کے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

اس ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول کو جلد ہی ٹک ٹاک پر بھی استعمال کیا جا سکے گا، جس کے ذریعے صارفین تحریری ہدایات کے ذریعے اپنی پسند کی مختصر ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

یہ ٹول بہت مختصر ویڈیوز (5 سیکنڈز تک) تیار کرنے کے علاوہ تصاویر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی متعدد اے آئی فیچرز جیسے چیٹ بوٹس، سرچ ٹولز وغیرہ پر کام کر رہا ہے، مگر ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول ابھی تک صارفین کو دستیاب نہیں ہے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ بائیٹ ڈانس اس ٹول کو ٹک ٹاک کا حصہ بنا سکتا ہے، کیونکہ اسے ابھی تک چین سے باہر متعارف نہیں کرایا گیا۔

چین میں صارفین ماہانہ 69 یوآن ادا کرکے اس ٹول کے ذریعے 2050 تصاویر یا 168 اے آئی ویڈیوز تیار کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب