پیر, فروری 10, 2025

ڈی ائی خان میں سرچ اپریشن کے لیے جانے والے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیلئے جانے والے پولیس قافلے پر حملہ کے نتیجے میں ایک کوئک ری ایکشن فورس کے ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق، ٹانک روڈ پر فارم ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے دھماکے کے بعد فائرنگ کی۔

پولیس اسکواڈ پر حملے کے بعد فائرنگ کا جوابی تبادلہ ہوا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق، علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب