پیر, فروری 10, 2025

مولانا فضل الرحمان: پی ٹی آئی سے بات چیت جاری ہے، اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال میں پہلی بار نہیں سن رہا، آپ پہلی بار یہ بات نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت جاری ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ کو معلوم ہو چکا ہوتا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب فیصلے ہوں گے تو دنیا کو پتہ چل جائے گا اور پھر پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب فیصلے ہونگے تو دنیا کو پتہ چل جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب