پیر, فروری 10, 2025

حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والے 6 افراد کی حالت نازک ہے

حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے بتایا کہ کراچی میں حادثے کے 6 زخمی افراد زیر علاج ہیں، جن کی حالت نازک ہے، جبکہ 11 زخمی افراد سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سانحے میں اب تک 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 5 زخمیوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب