بدھ, مارچ 12, 2025

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے تل ابیب کے قریب تین بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت دی ہے کہ مغربی کنارے میں عسکری کارروائیوں میں شدت لائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری سدباب کیا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تل ابیب کے نواحی علاقے بات یام میں کھڑی تین بسوں میں دھماکے ہوئے، تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ادارے ان دھماکوں کے محرکات اور ذمہ داروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے دو بچے اور اوڈید لفشٹز شامل تھے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں اور مغربی کنارے میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر عسکری مہم کو وسعت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب