اتوار, فروری 9, 2025

ایران اور پاکستان کے جغرافیائی و مشترکہ مفادات ہیں، ایرانی سفیر

اسلام آباد میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات جغرافیائی قربت، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کا تعاون روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے انقلابِ ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک کو اپنی اجتماعی کوششیں اقتصادی استحکام، علاقائی ترقی اور باہمی صلاحیتوں کے فروغ پر مرکوز کرنی چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف قریبی تعلقات رکھتے ہیں بلکہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی مستحکم ہیں، اور مستقبل میں ان میں مزید بہتری آئے گی۔

یہ تقریب ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب