پیر, فروری 10, 2025

ہماری منظوری کے بغیر ایلون مسک کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک کو کسی بھی فیصلے میں خود مختار ہونے کی اجازت نہیں ہے اور ان کو ہر قدم پر حکومتی اجازت درکار ہوگی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کو ہماری منظوری کے بغیر کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی وہ ایسا کریں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ جہاں ضرورت محسوس ہوگی، وہاں ایلون مسک کو منظوری دی جائے گی، لیکن جہاں ہمیں کوئی مسئلہ ہوگا، ہم انہیں اس پر عمل کرنے سے روک دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی فراہم کی ہے، جو سرکاری فنڈز کے کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ نظام براہ راست حکومت کے کسی ادارے کے تحت نہیں، بلکہ ایک خصوصی انتظامی ٹیم کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ایلون مسک کی قیادت میں قائم ہونے والا “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی” (ڈی او جی ای) اب لاکھوں امریکیوں کی ذاتی اور حساس معلومات تک رسائی رکھتا ہے، جو حکومتی امور کے نظم و نسق میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

ایلون مسک، جو دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، کو صدر ٹرمپ کا قریبی مشیر سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، ان کے کردار اور اختیارات پر مختلف حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا مسک کو حکومتی فیصلوں میں اتنا اثر و رسوخ حاصل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب