اتوار, فروری 9, 2025

آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا جھٹکا، میچل مارش ایونٹ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیونکہ آل راؤنڈر میچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ میچل مارش کو کافی عرصے سے کمر میں تکلیف تھی، جس کی وجہ سے وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش نے ری ہیب کے دوران اپنی فٹنس بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر ان کی تکلیف میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وہ مزید آرام اور ری ہیب میں وقت گزاریں گے تاکہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ میچل مارش کی عدم دستیابی کے بعد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور ممکنہ متبادل کے طور پر کچھ کھلاڑیوں کے نام زیر غور ہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 12 فروری مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد کوئی بھی ٹیم اپنے اسکواڈ میں رد و بدل نہیں کر سکے گی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی تھی، لیکن میچل مارش کی عدم دستیابی یقینی طور پر ٹیم کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب