وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چین میں جدید زرعی تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کا پورا خرچہ حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت چین جانے والے طلبہ کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد زرعی تربیت کے لیے طلبہ کا پہلا گروپ چین روانہ ہوگا، اور اس کا مکمل خرچہ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔
وزیراعظم نے طلبہ کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین جانے والے طلبہ میں بلوچستان کے لیے 10 فیصد خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور چین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی طلبہ کو زرعی تربیت کا موقع فراہم کیا۔