اتوار, فروری 9, 2025

“جرسی پر ‘پاکستان’ نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد، آئی سی سی کا موقف اور قوانین کیا کہتے ہیں؟”

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ نہ لکھنے کی ضد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ‘میزبان ملک ریگولیشن’ کے تحت اپنی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اپنی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔

آئی سی سی کے ایک آفیشل نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا لوگو اپنی جرسی پر شامل کرے، اور تمام ٹیمیں اس اصول کی پابند ہیں۔

آئی سی سی نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام اور چیمپئنز ٹرافی کا لوگو شامل نہ ہو، تو سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹیموں کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھنا لازمی ہے، خواہ میچ کہاں بھی کھیلا جا رہا ہو۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ بی سی سی آئی اپنی ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام نہیں لکھنا چاہتا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کسی بھی اطلاع کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب