بدھ, فروری 12, 2025

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتا افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا

حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ حکومت لاپتہ افراد کے لیے ٹربیونل بنانے کے لیے قانون سازی کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔

اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون پہلے سے موجود ہے، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کا ٹرائل کیا جائے اور اگر جرم نہیں کیا تو اسے آزاد کر دیا جائے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب