ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق WWE سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 76 سالہ لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کی قیادت کے لیے نامزد کیا ہے، جو تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی رہنمائی کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، لنڈا میک میہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑنے کے دوران WWE سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
ٹرمپ نے انتخابی مہم میں وفاقی محکمۂ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وقت ٹرمپ نے متعدد اہم عہدوں کے لیے نامزدگیاں بھی کی ہیں، جن میں وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع، سی آئی اے ڈائریکٹر، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر نامزدگیاں شامل ہیں۔