جمعرات, فروری 13, 2025

بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو مسلم مخالف اشتہار واپس لینے کا حکم دیا

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مسلمان مخالف اور نفرت انگیز انتخابی اشتہار کی وجہ سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جھارکھنڈ میں ریاستی انتخابات کے دوران بی جے پی نے مسلمان مخالف انتخابی مہم چلائی، جس پر شدید تنقید کی گئی۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اشتہار بند کرنے کا حکم دیا، اور اب یہ اشتہار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی سے اس اقدام پر وضاحت طلب کی ہے۔

اس اشتہار میں سر پر اسکارف اوڑھے خواتین اور ٹوپی پہنے مردوں کو اپوزیشن جماعت جھارکھنڈ مکتی مورچا کے رہنما کے گھر میں داخل ہوتے دکھایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو گُھس پیٹیا قرار دیتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر بھی کر چکے ہیں۔

جھارکھنڈ میں ریاستی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہو رہا ہے، جس کے نتائج 23 نومبر کو سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب