جمعرات, فروری 13, 2025

میٹا کا فیکٹ چیکنگ ختم کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے میٹا کمپنی کے فیکٹ چیکنگ کے خاتمے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے اور اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے لاکھوں افراد کو جھوٹ اور گمراہ کن معلومات کا سامنا ہوگا، جو کہ امریکی معاشرتی تانے بانے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، امریکی صدر نے میٹا کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سچائی کو چھپایا جائے گا تو اس کے نتائج بھی منفی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ میں سچ کو اہمیت نہ دی گئی تو یہ صورتحال کسی بھی معاشرتی نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ ایسے ارب پتی افراد جو کسی پلیٹ فارم کو خرید کر اس پر اپنے نظریات مسلط کر سکتے ہیں، ان کی طاقت کے سامنے عوام کو کمزور سمجھنا قابلِ مذمت ہے۔ ان کے مطابق، اس طرح کی تبدیلیوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے، جو روزانہ ان معلومات کو پڑھتے ہیں اور ان پر یقین کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر غلط معلومات کی ایک طوفانی لہر چل رہی ہے، اور کچھ قوتیں امریکا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بائیڈن کا ماننا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے سچائی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فیکٹ چیکنگ کو ختم کرنا عوامی مفاد کے خلاف ہے۔

صدر بائیڈن کے بیانات نے میٹا کمپنی کے فیصلے کے بارے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس پر کئی ماہرین اور سیاستدانوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب