ہفتہ, اکتوبر 5, 2024

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی کیا کی تھی؟ ان کا اعتراف

سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، زکربرگ نے اپنے کیریئر سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی غلطی ‘غلط سیاسی حساب کتاب’ تھا۔

یہ غلطیاں، جو زیادہ تر 2016 کے امریکی انتخابات کے بعد فیس بک پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے تھیں، ان کے مطابق ان کی ذاتی غلطیاں نہیں تھیں، مگر فیس بک کو ان مسائل کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے تھا۔

زکربرگ نے بتایا کہ ماضی میں ہم نے کچھ مسائل پر دوسروں کے نظریات کو تسلیم کیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ہم ذمہ دار ہیں۔ اگرچہ کچھ تنقیدیں درست ہیں، مگر کچھ سیاسی ایجنڈوں کے تحت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پر معاشرتی مسائل کا الزام لگایا جاتا ہے، جو ہمارے قابو سے باہر ہیں۔ زکربرگ کے مطابق، فیس بک نے ذمہ داری قبول کی اور مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا، لیکن اس کے باوجود مزید الزام تراشی ہوئی۔

زکربرگ نے تسلیم کیا کہ کمپنی کی خراب ساکھ کو مکمل طور پر ٹھیک کرنے میں مزید ایک دہائی لگ سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب