جمعرات, فروری 13, 2025

نیتن یاہو کی غزہ سے اسرائیلی مغوی کی بازیابی کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو شخص بھی غزہ سے مغویوں کو واپس لائے گا، اسے ہر مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کے دورے کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ جو بھی شخص اسرائیل کو ایک مغوی واپس لائے گا، اسے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اسے اپنے خاندان سمیت غزہ سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیصلہ آپ کا ہے، کیونکہ آخرکار ہم تمام مغویوں کو واپس لائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی 101 اسرائیلی حماس کے قبضے میں ہیں، جن میں سے کچھ کی موت ہو چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں مغویوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی کے لیے احتجاج جاری ہے، اور اسرائیلی عوام نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے جن اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا تھا، ان میں سے اسرائیل ایک سال سے غزہ میں کارروائیوں کے باوجود صرف چند مغویوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے آزاد کر سکا ہے، جب کہ باقی مغوی یا تو کسی معاہدے کے تحت آزاد ہوئے ہیں یا اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب