پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، جب کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں مثبت سرگرمی دیکھی گئی تھی۔
منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا دن خوشگوار رہا اور 100 انڈیکس میں 808 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,14,872 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تاہم بدھ کے روز مارکیٹ کا موڈ تبدیل ہوگیا اور کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان غالب رہا۔ 100 انڈیکس میں 3646 پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی اور انڈیکس 1,11,226 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ادھر بھارت میں بھی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔