جمعرات, جون 5, 2025

واہگہ بارڈر سے مزید 315 مسافروں کی بھارت روانگی، 201 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے مزید 315 بھارتی شہری بھارت روانہ ہو گئے، جبکہ بھارت سے 201 پاکستانی شہری وطن واپس لاہور پہنچ گئے۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق آج بھی 315 بھارتی شہری واہگہ کے راستے واپس اپنے ملک گئے، جب کہ 201 پاکستانی شہری بھارت سے واپس لاہور آئے۔

واپسی آنے والوں میں دو پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں، جو شادی کے بعد بھارت گئی تھیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی بھارت میں ہوئی، وہیں ان کا بیٹا پیدا ہوا، لیکن پاکستانی شہریت ہونے کی وجہ سے انہیں زبردستی واپس بھیج دیا گیا، جبکہ ان کا چار ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس بھارت میں رہ گیا ہے۔

دوسری خاتون نے بتایا کہ ان کے بھی بھارت میں شادی کے بعد چار بچے پیدا ہوئے، مگر پاکستانی شہریت کی بنیاد پر انہیں بھی ملک بدر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب