جمعرات, جون 5, 2025

نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی، پاکستان کو سیریز میں 0-3 سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ یہ میچ ماونٹ مانگا نوئی میں کھیلا گیا جہاں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو 42، 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ کپتان بریسویل نے 40 گیندوں پر 58 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اور جلد ہی نک کیلی، ہینری نکلز اور ریس ماریو پویلین لوٹ گئے۔ ٹم سائفرٹ اور مچل جیسے اہم بلے باز بھی جلد آؤٹ ہوئے، اور آخرکار 264 رنز کا ہدف پاکستان کو ملا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن امام الحق رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو سے چہرے پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور 73 تک پہنچایا، لیکن 16.2 اوورز میں عبداللّٰہ شفیق 33 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم بھی 50 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 33.4 اوورز میں 6 وکٹس 176 رنز پر گریں۔ محمد رضوان، سلمان آغا اور فہیم اشرف بھی جلد آؤٹ ہو گئے، اور پاکستان کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے یہ میچ 43 رنز سے جیت کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

اس سیریز سے قبل نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی، اور اس ون ڈے سیریز کی کامیابی نے نیوزی لینڈ کے لیے مزید خوشی کا باعث بنی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب