جمعرات, جون 5, 2025

آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہیں! دھونی نے خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں لیگ کا حصہ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو پھر بھی ٹیم میرے ساتھ ہوگی۔

دھونی، جو چنئی سپر کنگز کے ہمراہ اپنا 18 واں آئی پی ایل سیزن کھیلنے جا رہے ہیں، اب تک پانچ مرتبہ ٹیم کو چیمپئن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ فرنچائز نے قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے رتوراج گائیکواڈ کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، تاہم دھونی بدستور ٹیم کا اہم حصہ رہیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے 2020 میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی دھونی کے آئی پی ایل مستقبل پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تاہم، حالیہ گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ چنئی سپر کنگز ان کی فرنچائز ہے اور وہ کسی بھی حالت میں اس کا حصہ رہیں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ لیجنڈ سنیل گاوسکر کا کہنا ہے کہ دھونی کو ریٹائرمنٹ کے سوالات میں الجھانے کے بجائے ان کی کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا، “جب بھی لوگ ان سے ریٹائرمنٹ کا سوال کرتے ہیں، دھونی ہمیشہ انہیں غلط ثابت کر دیتے ہیں۔”

دھونی کی موجودگی چنئی سپر کنگز کے لیے نہ صرف تجربے کی علامت ہے بلکہ مداحوں کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہے، جو انہیں ایک بار پھر آئی پی ایل میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب