جمعرات, جون 5, 2025

نیوزی لینڈ کو جھٹکا، میٹ ہنری آخری دو ٹی 20 میچز سے باہر

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری انجری مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں دائیں کندھے کی چوٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران لگی تھی، جبکہ وہ بائیں گھٹنے کی تکلیف میں بھی مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کیوی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ میٹ ہنری آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، تاہم انجری کے باعث انہیں اب اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر زیک فولکس کو برقرار رکھا گیا ہے، جو ابتدائی تین میچز کے لیے ٹیم میں شامل تھے، لیکن اب وہ سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب، فاسٹ بولر ول او رورک، جو ابتدائی تین میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل تھے، اب ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ کائل جیمیسن کی جگہ انہیں آخری دو میچز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو بے اوول، ٹورانگا میں جبکہ پانچواں اور آخری میچ بدھ کے روز اسکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب