جمعرات, جون 5, 2025

میسی ورلڈکپ کوالیفائرز ٹیم سے باہر

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 2026 ورلڈکپ کوالیفائنگ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی فٹبال لیگ میں انٹرمیامی کی نمائندگی کرتے ہوئے میسی کو پٹھوں میں کھچاؤ کی شکایت ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کی ٹیم، جو کوالیفائنگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے، 12 میچز میں 25 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ٹیم 25 مارچ کو برازیل کے خلاف ایک اہم میچ کے لیے میدان میں اترے گی۔ برازیل کو جہاں نیمار کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، وہیں ارجنٹائن میسی کے بغیر کھیلنے پر مجبور ہوگی۔

میسی کے ورلڈکپ کوالیفائرز سے باہر ہونے کی خبر ان کے مداحوں کے لیے مایوس کن ہے، لیکن اس فیصلے کا مقصد ان کی مکمل بحالی یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب