لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جہاں بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا گیا۔ اسٹار کرکٹر فخر زمان نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، تصاویر بنوائیں اور ان کے نعرے بازی میں شریک رہے۔
فخر زمان نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کا اعتماد متاثر کن ہے اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دلی سکون حاصل ہوا۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد بچوں کو حوصلہ دینا اور اپنائیت کا احساس دلانا تھا۔
فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایس او ایس ولیج کے بچوں کو پی ایس ایل کے میچز دکھانے کا اعلان بھی کیا۔
