ایران کے خلاف جنگ امریکا کے لیے مہنگی، 12 ارب ڈالر خرچ

1 گھنٹے قبل
ایران کے خلاف جنگ امریکا کے لیے مہنگی، 12 ارب ڈالر خرچ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جاری جنگ امریکا کے لیے مہنگی ثابت ہو رہی ہے، اور اب تک اس پر تقریباً 12 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ امریکی حکام نے حملوں میں مزید شدت لانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسیٹ نے امریکی ٹی وی پروگرام فیس دی نیشن میں انکشاف کیا کہ امریکا نے 28 فروری سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں اب تک تقریباً 12 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔پروگرام کی میزبان مارگریٹ برینن نے نشاندہی کی کہ جنگ کے پہلے ہفتے میں ہی صرف ہتھیاروں پر 5 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہو چکے تھے، تاہم کیون ہیسٹ اس سوال کا واضح جواب نہیں دے سکے۔