اتحادی ممالک نے مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل کو ئی ضمانت نہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

3 گھنٹے قبل
اتحادی ممالک نے مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل کو ئی ضمانت نہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اتحادی ممالک اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے اور محفوظ بنانے میں امریکا کی مدد نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ تہران کسی معاہدے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر تقریباً سات ممالک سے بات چیت کر رہا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس اہم سمندری راستے کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیل بھی اس مقصد کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر نیٹو ممالک نے اس مسئلے میں تعاون نہ کیا تو اس اتحاد کا مستقبل شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔