واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام چار سے پانچ روز کے لیے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ترکی، پاکستان اور مصر ثالثی کے ذریعے امریکا اور ایران کو فوری مذاکرات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ممکن ہو اور مذاکرات شروع کیے جا سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات موجود ہیں، جس کی وجہ سے ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات محدود سمجھے جا رہے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل نے ایرانی عہدیداروں کو ٹارگٹ لسٹ سے عارضی طور پر ہٹایا
2 گھنٹے قبل